اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈن کی حکومت نے فلسطین کو ایک الگ اور آزاد ریاست کے طور پرتسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح سوئیڈن یورپی یونین کا پہلا ملک بن جائے گا جو فلسطین کو باقاعدہ آزاد ریاست تسلیم کرے گا۔ وزارت عظمیٰ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس سے خطاب کےدوران سوئیڈن کے وزیر اعظم نے کہا کہ فسلطین اور اسرائیل کے تنازعہ کا واحد حل دوملکی نظریے میں ہے جس کا اطلاق بین الاقوامی قوانین کے مطابق کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ملکی نظریہ کے لیے ضروری ہے کہ اس کی بنیاد مشترکہ پہچان اورپرامن طریقے سے ہو۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ 2012 میں فلسطین کو ڈی فیکٹو خودمختار ریاست تسلیم کرنے کی منظوری دے چکا ہے تاہم ابھی تک اکثر یورپی ممالک نے انہیں باقاعدہ آزاد خود مختار ملک تسلیم نہیں کیا، کچھ یورپی ممالک ہنگری، پولینڈ اور سلواکیہ فلسیطن کو الگ ریاست تسلیم کرچکے ہیں تاہم انہوں نے یہ اقدام یورپی یونین میں شامل ہونے سے قبل اٹھایا تھا۔
.......
/169