اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت میانمار کے اس منصوبے کو ذلت آمیز قرار دیا ہے کہ روہنگیا مسلمان یا خود کو بنگالی سمجھیں یا بڑے پیمانے پرگرفتاری اور ملک سے باہر نکلنے کےلئے تیار ہوجائیں۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت میانمار نے اعلان کیا ہے کہ اس منصوبے پرعمل درآمدکا مقصد مغربی صوبوں میں یکجہتی قائم کرنا اور بنگلادیش سے آنے والے غیرقانونی مہاجرین کو روکنا ہے۔ انسانی حقوق کے دوسرے اداروں نے بھی حکومت میانمار کے اس منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ تین برسوں سے میانمار میں بعض سیاسی و اقتصادی اصلاحات پر عمل درآمد کے باوجود اس ملک میں حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر مسلسل دباؤ ہے اور انتہاپسند بودھسٹ بھی انھیں تشدد کا نشانہ بناتے ہيں۔
.......
/169