3 اکتوبر 2014 - 17:33
صوبہ خیبرپختونخواہ میں غیر مسلموں کی حمایت کے فوج بھیجے جانے کا مطالبہ

پاکستان کی سینٹ میں اقلیتوں کے نمائندوں نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں غیرمسلموں کی حمایت کےلئے فوج بھیجے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روزنامہ ایکسپریس نے اپنی آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ پاکستانی سینٹ کے اراکین نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں اقلیتوں پر ہونے والے حملوں پر تشویش کااظہارکیا۔ صوبہ خیبرپختونخواہ میں سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے اقلیتوں کی صورت حال کے بارے میں ایک رپورٹ سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سپرد کئےجانے کے بعد اقلیتوں کے نمائندوں نے اپنی تشویش کااظہارکیاہے۔ پاکستان میں مسلح گروہ، نہ صرف اقلیتیوں، بلکہ پاکستانی پارلیمنٹ میں اقلیتوں کے نمائندوں کو بھی دھمکی دیتے رہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲