اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق جرمنی بعض عرب ممالک کو جن میں سے بعض ممالک تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے حامی بھی ہیں، ہتھیار برآمد کر رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جرمنی قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب ، اردن اور عمان کو بکتر بند گاڑیوں سمیت مختلف قسم کے جنگی ہتھیار فروخت کر رہا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب جرمنی کے وزیر اقتصاد نے اگست کے مہینے میں اپنے ایک بیان میں امید ظاہر کی تھی کہ جرمنی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمدات کا عمل بند ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ سنہ دو ہزار تیرہ میں جرمن حکومت نے پانچ ارب اسی کروڑ یورو مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کا اجازت نامہ جاری کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲