اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے بے گناہ اور بے گھر افراد اور شہدا کے اہل خانہ کے لئے بھيجے جانے والي انسان دوستانہ امداد اور ديگر ضروري سامان لوگوں ميں تقسيم کيا گيا- لبنان کے ٹي وي چينل " المنار" کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران سرانجام غزہ کے شہريوں تک اپني امداد پہنچانے ميں کامياب ہوگيا-
اسلامي جمہوريہ ايران کي جانب سے ارسال کردہ انسان دوستانہ امداد ميں، خيمے اور کھانے پينے کي اشيا کے علاوہ جان بچانے والي ادوايات اور طبي وسائل شامل ہيں-
مزکورہ اشيا فلسطين کي ہلال احمر سوسائٹي کے توسط سے ضرورتمندوں کو پہنچادي گئيں- فلسطين کي ہلال احمر سوسائٹي کے ايک عہديدار " سليم ابوراس" کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کے ارسال کردہ پانچ سو خيمے غزہ کے علاقے جحر ميں نصب کردئيے گئے ہيں-
اس رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ايک فلسطيني شہري نے جنگ سے قبل، دوران جنگ اور جنگ کے بعد اسلامي جمہوريہ ايران کے مدد و حمايت پر حکومت اور ملت ايران کا شکريہ ادا کيا اور اميد ظاہر کي امداد رساني کا سلسلہ جاري رہے گا-
.......
/169