اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تیونس سے شائع ہونے والے اخبار الشروق کی ویب سائٹ نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تیونس کی سیکورٹی فورسز نے ان دونوں دہشتگردوں کو مغربی تیونس میں واقع القصرین کے علاقے سے گرفتار کیا گيا۔ اس رپورٹ کے مطابق ان دہشتگردوں نے تفیتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ عراق اور شام میں دہشتگرد گروہ داعش میں شمولیت کا ارادہ رکھتے تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں دہشتگرد عارضی طور پر اس علاقے میں مقیم تھے۔ تیونس کی وزارت داخلہ نے کل ایک بیان جاری کرکے دہشتگرد گروہ کے چھ عناصر کی گرفتاری کی خبر دی تھی اور کہا تھاکہ ان عناصر نے تیونس میں دہشتگردانہ کارروائی کا منصوبہ تیار کر رکھا تھا لیکن اس اقدام سے قبل ہی ان کو گرفتار کر لیا گيا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲