2 اکتوبر 2014 - 09:34
افغانستان: سیکورٹی معاہدے کے بعد بھی بدامنی رہے گی

افغانستان کے سیاسی امور کے ماہر قاضی محمد حسن حقیار نے کہا ہے کہ کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدے کے بعد بھی افغانستان میں بدامنی جاری رہے گی۔۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سیاسی امور کے ماہر قاضی محمد حسن حقیار نے کہا ہے کہ کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدے کے بعد بھی افغانستان میں بدامنی جاری رہے گی۔۔ قاضی محمد حسن حقیار نے ہماری پشتو سروس سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ افغانستان میں جنگ کا اصل سبب غیر ملکی فوجی ہیں۔ اور اس ملک میں دائمی غیر ملکی فوجی اڈوں کے باعث یہ جنگ زیادہ شدت کے ساتھ جاری رہے گي۔ قاضی حسن حقیار نے صراحت کے ساتھ کہا کہ امریکہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے دوران جلد از جلد سیکورٹی معاہدے پر دستخط کرنے والے فرد کی تلاش میں تھا۔ قاضی حسن حقیار نے مزید کہا کہ اس سیکورٹی معاہدے کے مطابق تقریبا دس ہزار امریکی فوجی افغانستان میں امریکی سفارتخانے کی حفاظت کے بہانے اس ملک میں موجود رہیں گے۔

.......

/169