اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان مسلم ليگ جنرل (ر) کے چیئرمین پرویز مشرف نے ملک میں تیسری سیاسی طاقت کو مضبو بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں حکومت بدلتی نظرآرہی ہے لیکن الیکشن ہوتے دکھائي نہيں دے رہے ہیں۔
پاکستان کے سابق صدر نے کہا کہ پہلے قومی حکومت اصلاحات کرےگی پھر الیکشن ہوں گے ۔
ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے اصلاحات کےزمانے میں تیسری سیاسی طاقت کو مضبوط بنانے کےعزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت جائےگی اور پھر اصلاحات ہوں گی۔ پاکستان کے ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے نہایت واضح انداز میں تبدیلی کا فارمولہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبوری یا ٹیکنوکریٹ حکومت ملک میں ری انجینئرنگ کرائے گی اس سے پہلے پاکستان میں انجینئرنگ کی اصطلاح ملک میں انتخانی دھاندلی کے لئے استعمال ہوتی رہی ہے۔
پاکستان کے سابق صدر نے اچھے کام کرنے کی صورت میں نواز شریف کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ طاہرالقادری کے ساتھ نہيں تاہم پرویزمشرف نے دھرنا دینے والی جماعتوں کے ساتھ کھل کرہمدردی کا اظہارکیا۔
.......
/169