1 اکتوبر 2014 - 18:49
دھشتگردوں کی حمایت چھوڑ دیں/ عراق اور پاکستان میں دھشتگردوں کے ہاتھوں 8500 شیعوں کی شہادت

شیعہ رائٹس واچ نے عراق و شام میں ہو رہی بے گناہ شیعوں کی شہادتوں کے سلسلے میں امریکہ کے صدر اوبامہ کو خط لکھ کر دھشتگرد گروہوں کی حمایت نہ کرنے اور مشرق وسطیٰ میں شیعوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ رائٹس واچ نے عراق و شام میں ہو رہی بے گناہ شیعوں کی شہادتوں کے سلسلے میں امریکہ کے صدر اوبامہ کو خط لکھ کر دھشتگرد گروہوں کی حمایت نہ کرنے اور مشرق وسطیٰ میں شیعوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس تنظیم نے اپنے خط میں دھشتگرد گروہ لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کہ جنہوں نے رواں سال کے دوران پاکستان میں 500 شیعوں کو شہید کیا ہے اور داعش کہ جس نے عراق میں 8000 شیعوں کو خاک و خوں میں غلطاں کیا ہے کا نام لے کر ان کی حمایت کرنے سے منع کیا ہے۔
شیعہ رائٹس واچ نے آخر میں کہا ہے: اتنی جانوں کا ضیاع کھلم کھلا طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کی بنیادی وجہ سیاستدانوں کی غلط پالیسیاں ہیں۔ ہم امریکی حکام سے اس سلسلے میں مطالبہ کرتے ہیں کہ جنوب مغربی ایشیا میں شیعوں کو مذہبی آزادی دی جائے اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲