1 اکتوبر 2014 - 15:19
ایران عالمی قانون کے تناظر میں لبنانی فوجی مدد کرے گا

ایران کے نائب وزیرخارجہ امیرعبداللہیان نے کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے لبنانی فوج کی ہرطرح کی مدد دہشتگردی کے خلاف جدوجہد اور عالمی قانون کے تناظر میں ہوگی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیرخارجہ امیرعبداللہیان نے کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے لبنانی فوج کی ہرطرح کی مدد دہشتگردی کے خلاف جدوجہد اور عالمی قانون کے تناظر میں ہوگی۔ حسین امیرعبدالہیان نے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کےگذشتہ روز کے اس بیان کے جواب میں ، جس میں انھوں نے ایران کی جانب سے لبنان کی مدد کی تجویزکو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی قرار دیا تھا کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جدوجہد کے لئے لبنانی فوج کو مضبوط ہونا چاہئے۔ امیرعبداللہیان نے کہا کہ امریکہ کے مہم جو‏ئي پرمنبی اقدامات کہ جو صرف انتہاپسندی میں اضافے پرمتنج ہوتے ہیں، علاقے کی افواج اور حکومتوں کے استحکام میں رکاوٹ نہ بنیں تاکہ دہشتگردی کے خلاف حقیقی اور موثر جد وجہد انجام پاسکے۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جن ساکی نے لبنانی فوج کو ایران کی جانب سے اسلحہ جاتی مدد پر مبنی تجویز پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا تھاکہ ایران کی جانب سے لبنان کو اسلحہ جاتی مدد، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

.....

/169