اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے معروف عالم دین اور سیاسی رہنما ’’شیخ افتخار حسین انصاری‘‘ آج بروز منگل اس دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے۔ خبر ملتے ہی اطراف و اکناف کے ہزاروں مومنین تعزیت پیش کرنے کے لئے مولانا کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ مولانا افتخار حسین انصاری کو کشمیر کی تاریخی امام بارگاہ میں سپرد خاک کیا گيا۔
واضح رہے کہ مولانا افتخار انصاری مذہبی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنما بھی تھے۔ سیاسی حلقوں میں مولانا کا بےحد احترام تھا۔ وہ پارلیمنٹ اور اسمبلی میں متعدد بار نمائندہ منتخب ہو چکے تھے اور حزب اختلاف کی جماعت پارٹ ’’پی ڈی پی‘‘ کے نائب صدر بھی تھے۔ مولانا افتخار حسین انصاری کے انتقال پر علماء، دانشمندوں اور کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ اور حزب اختلاف کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سرپرست مفتی محمد سعید، مظفر حسین، محبوبہ مفتی نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر تعزیت کی ہے۔ مولانا افتخار حسین انصاری کے انتقال پر دہلی میں رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندے مھدی مھدوی پور نے رہبرانقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام ٹیلیفون پر مولانا مرحوم کے جانشین مولوی عمران رضا انصاری تک پہنچایا۔ مولانا انصاری کے انتقال پر آج ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں سرکاری تعطیل تھی۔
شیخ انصاری گزشتہ ایک سال سے Alcoholic liver کی بیماری میں مبتلا تھے، شیخ افتخار انصاری کو زندگی میں تین مرتبہ دھشتگردانہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا جن میں وہ خدا کے فضل سے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو جاتے تھے۔
ان کی زندگی کی چند تصاویر:
















