30 ستمبر 2014 - 15:01
افغانستان اور امریکہ نے سکیورٹی معاہدے پر دستخظ کردیئے

افغانستان اور امریکہ نے سکیورٹی معاہدے پر دستخظ کردیئے جس کے مطابق 2016 کے اختتام تک امریکی فوجی افغانستان میں مزید قیام کریں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان اور امریکہ نے سکیورٹی معاہدے پر دستخظ کردیئے جس کے مطابق 2016 کے اختتام تک امریکی فوجی افغانستان میں مزید قیام کریں گے۔اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط کی تقریب صدارتی محل میں ہوئی جس میں افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اطمر جبکہ امریکی سفیر جیمس کنگھم نے معاہدے پر دستخط کئے، نومنتخب افغان صدر اشرف غنی بھی معاہدے کی تقریب میں موجودتھے۔

واضح رہے کہ رواں سال دسمبر میں نیٹو فورسز افغانستان سے انخلا کریں گی جبکہ سیکیورٹی معاہدے کے بعد امریکی فوجی 2016 کے اختتام تک افغانستان میں قیام کریں گے اور اس دوران افغان فوج اور پولیس کو تربیت دی جائے گی جب کہ سابق افغان صدر حامد کرزائی نے اپنے دور میں امریکہ کے ساتھ اس سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔

.......

/169