اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تمام سلام نے لندن سے شائع ہونے والے روزنامہ الحیاۃ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر حسن روحانی سے درخواست کی ہے کہ ایران ، لبنان کے مسائل کے حل میں مدد کرے۔
سلام نے مزید کہا کہ چونکہ صدارت کی کرسی خالی رہنے سے لبنان کمزور ہورہا ہے اس لئے انھوں نے نیویارک میں ایرانی صدر سے ملاقات کی درخواست کی تاکہ ان کے سامنے لبنان کی صورت حال کی وضاحت کریں اور تاکید کریں ایران کی جانب سے لبنان کی تعمیری حمایت جاری رہنا ضروری ہے۔
لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ اس ملاقات میں ایران کےصدرڈاکٹرحسن روحانی نے موجودہ خطرناک حالات میں لبنان میں اتحاد واتفاق ضروری قراردیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲