اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کویت کے اخبار القبس کے مطابق داعش کے دہشتگرد ہوائی حملوں سے خوفزدہ ہوکر کویت اور سعودی عرب کی سرحدوں کی طرف بھاگ رہے ہیں۔اخبار کے مطابق بہت سے دہشتگردوں نے اپنے اپنے ملکوں کی طرف واپسی بھی شروع کردی ہے ۔
کویت کے اخبار کی اس رپورٹ کے مطابق کویتی حکومت نے اپنی سرحدوں پر امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے سیکوریٹی کے انتظامات سخت کردئے ہیں۔دوسری طرف کویت کی ایک فوجداری عدالت میں کویت،مصر اور اردن کے شہریوں کے خلاف داعش سے تعلقات کے جرم میں مقدمہ چل رہا ہے ۔درایں اثنا کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ کویت کے سیکوریٹی اداروں نے داعش سے تعلق رکھنے والے آٹھ سو افراد کو کویت کی سرحدوں میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲