27 ستمبر 2014 - 20:28
مغرب کے دوہرے معیار پر افغانستان کی تنقید

افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر رنگین دادفر اسپنٹا نے دہشتگردی کے مسئلے میں مغرب کے دوہرے معیار پر کڑی تنقید کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ۔ذرائع کے مطابق انھوں نے مغربی افغانستان میں ہرات کے تیسرے سالانہ سیکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیرہ سال قبل دہشتگردی کے خلاف شروع ہونے والی جنگ کے بعد کے عرصے میں دہشتگرد گروہ اور زیادہ مضبوط ہوئے ہیں جو پورے علاقے کیلئے حطرہ بنے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس وقت علاقے میں داعش، القاعدہ، جماعت اسلامی، ابوسیاف، حقانی، جیش محمد، لشکر جھنگوی، لشکر طیبہ اور ان جیسے اور بھی دیگر دہشتگرد گروہ سرگرم عمل ہیں۔ اسپنٹا نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں مغربی طریقۂ کار کو ہدف تنقید قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں القاعدہ اور طالبان کا بھرپور طریقے سے مقابلہ نہ کئے جانے کے مقابلے میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف اعلان جنگ سے دہشتگردی کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔اسپنٹا نے یہ بھی کہا کہ شدید مخالفت کے باوجود آئندہ منگل کو کابل – واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کردیئے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲