26 ستمبر 2014 - 18:43
یمن میں سیاسی سمجھوتے کا ایران کی جانب سے خیر مقدم

اسلامي جمہوريہ ايران نے يمن ميں انقلابيوں اور حکومت کے درميان طے پانے والے سمجھوتے کا خير مقدم کيا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کے وزيرخارجہ محمد جواد ظريف نے نيويارک ميں اپنے قيام کے دوران اپنے کويتي ہم منصب، شيخ محمد الصباح سے ملاقات ميں بين الاقوامي امور اور اہم علاقا‏ئي مسائل منجملہ يمن ميں آنے والي سياسي تبديليوں کا جائزہ ليا ۔

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے کہا ہے کہ تہران، يمن کے صدر اور مخالفين کے درميان سياسي معاہدے کا خير مقدم کرتا ہے۔

محمد جواد ظريف نے کويت کے وزير خارجہ شيخ محمد الصباح سے ہونے والي ملاقات ميں يمن کے تمام سياسي فريقوں سے فہم و فراست کے ساتھ معاہدے کي پابندي کرنے کي دعوت دي اور کہا کہ تہران يمن ميں امن و امان کے قيام کا حامي ہے اور اس کے ساتھ ہي حکومت اور مخالفين کے درميان مفاہمت کي خاطر قومي سطح پر مذاکرات کي حمايت کرتا ہے۔

.......

/169