اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہےکہ افغانستان کے شہر بگرام کے نزدیک میگانی کے علاقے میں امریکی فوج کاایک ٹینک دھماکے سے تباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں ٹینک میں سوار پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ کل بدہ کو افغان نیشنل پولیس نے افغان فوج اورانٹیلی جنس کے ساتھ مختلف صوبوں میں مشترکہ آپریشن کیے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ آپریشن افغانستان کے صوبوں کنڑ، ننگرہار، قندھار، زابل، لوگر اور ہرات میں کیے گئے جس میں 86 جنگجو ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جبکہ ایک کو گرفتارکرلیا گیا۔دریں ا ثنا ضلع شیرزاد میں غیر ملکی افواج کے فضائی حملے میں 2 کمانڈروں سمیت 8 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس گروپ نے صوبۂ قندوز کے "عربھا" اور "گورتپی" علاقوں میں افغان نیشنل فورس کی چوکیوں پر بھی حملہ کیا اور آٹھ کو قیدی بنا لیا۔
.......
/169