اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آڈیو پیغام میں اپنے جنگجوؤں سے کہا ہے کہ انہیں جہاں کہیں بھی امریکی، فرانسیسی یا مصری فوجی یا شہری دکھائی دیں، موت کے گھاٹ اتار دیں۔ داعش نے ان ممالک کے عام شہریوں کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے اس آڈیو پیغام میں داعش جنگجوؤں کو کارروائی کے لئے عام اسلحہ سے لے کر چاقو تک استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ داعش کے ترجمان عدنان الشامی نے سماجی ویب سائٹ پر اکتالیس منٹ کا پیغام دیا ہے جس میں اس نے اپنے جنگجوؤں سے امریکی قیادت کے اتحادی گروپ پر حملے کی تلقین کی ہے۔ عدنان الشامی کا کہنا تھا کہ جہاں کہیں بھی امریکی، فرانسیسی یا مصری فوجی دکھائی دے اسے فنا کر دو، یہاں تک کہ ان کے اتحادیوں کے ملکوں میں مقیم شہریوں کو بھی نہ بخشو۔ اس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان ممالک کے وہ شہری جو مسلمان نہیں ہیں انہیں بھی موت کے گھاٹ اتار اور اگر اسلحہ نہیں ملتا تو چاقو چھری کا استعمال کرو۔ الشامی نے اپنے پیغام میں اپنے ساتھیوں کو مرو نہیں مارو کی پالیسی پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲