22 ستمبر 2014 - 19:20
 مفتی امان اللہ کا قتل فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دینے کیلئے تکفیری جماعت کی سازش ہے، شیعہ علماء کونسل

ایس یو سی کیجانب سے جاری بیان میں عوام الناس سے خصوصی اپیل کی گئی ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، مرکزیت کو قائم رکھیں، جھوٹی افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان راولپنڈی سے رابطہ کریں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جامعہ تعلیم القرآن کے مہتمم کے بیٹے کو ایک سازش کے تحت کالعدم تکفیری جماعت نے قتل کروا کر شہر میں محرم الحرام سے قبل ایک مرتبہ پھر فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔ کالعدم دہشت گرد تنظیم کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کے نام پر امام بارگاہ پر پرتشدد حملہ سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور لمحہ فکریہ ہے، کہیں ایک اور سازش در پردہ تیار تو نہیں کی گئی؟ عوام الناس سے خصوصی گزارش ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور مرکزیت کو قائم رکھیں، جھوٹی افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان راولپنڈی سے رابطہ کریں۔

.......

/169