22 ستمبر 2014 - 16:08
صدر روحانی نے دی افغانستان کے نئے صدر کو مبارک باد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے ایک پیغام میں اشرف غنی احمد زئی کو افغانستان کا نیا صدر بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدارتی پریس دفتر کی رپورٹ کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے اس پیغام میں مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دوست ہمسایہ اسلامی ملک افغانستان میں متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کا خیرمقدم کرتا ہے اور قومی اتحاد پر مبنی حکومت نے ثابت کردیا کہ اس ملک کے رہنماؤں کے درمیان سیاسی عزم و ارادہ موجود ہے اور وہ غیر ملکی مداخلت کے بغیر ملک کو ترقی وپشرفت اور امن و استحکام کے راستے پر گامزن کرسکتے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے اسی طرح امید ظاہر کی دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور برادری کے رشتے مزید مستحکم ہوں گے اور سیاسی و اقتصادی شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات فروغ پائینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲