21 ستمبر 2014 - 19:37
قاہرہ؛ مدرسہ علی بن ابی طالب(ع) میں نئے تعلیمی سال کی تقریب+ تصاویر

مصر کے دار الحکومت قاہرہ کے علاقے شبرا میں واقع مدرسہ علی بن ابی طالب(ع) میں گزشتہ روز نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایک خوبصورت تقریب منائی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے دار الحکومت قاہرہ کے علاقے شبرا میں واقع مدرسہ علی بن ابی طالب(ع) میں گزشتہ روز نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایک خوبصورت تقریب منائی گئی جس میں مصر کے وزیر اوقاف خصوصی مہمان تھے۔
مصر کے وزیر اوقاف محمد مختار جمعہ قاہرہ کے گورنر جلال سعید اور دیگر کئی مصری عہدہ داروں نے مدرسہ علی بن ابی طالب(ع) میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر منعقد کی گئی تقریب میں شمولیت اختیار کی جبکہ وزیر اوقاف اور قاہرہ کے گورنر نے اس پروگرام میں خطاب بھی کیا۔
محمد مختار جمعہ نے اس مدرسہ کے بچوں کو تحفے اور انعامات بھی دئے اور مدرسے کی عمارت کا دورہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲