ابنا: مزار قائد کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ 1970کےانتخابات کےعلاوہ ہرالیکشن میں دھاندلی ہوئی،آج تک کوئی دھاندلی میں نہیں پکڑاگیا،
جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے یہ مہم ختم نہیں ہوگی،انہوں نے کہا 18سال کی محنت ایک طرف،39دن کی جدوجہدایک طرف۔عمران خان نے کہا نئے پاکستان میں پولیس کوغیرجانبداراورغیرسیاسی کرناہے، ہم نےپولیس کوٹھیک کرناہے،سب سےپہلےکمزورطبقےپرہونیوالاظلم ختم کریں گے،ایساملک بنےگا کہ لوگ باہرسےیہاں نوکریاں ڈھونڈنےآئیں گے۔
ملک میں اب تک جنگل کاقانون ہے،ہم ملک میں ایسا قانون لےکرآئیں گے،جہاں سزااورجزاکاقانون ہو گا،ہمیں یہ حق حاصل ہوناچاہیےکہ ہم ووٹ کےذریعےاپنالیڈرچنیں،ہم وہ قوم بنائینگےجسکاخواب قائداعظم نےدیکھاتھا،ان کا کہنا ہے کہ عوام کوتقسیم کرکےسیاسی فائدہ اٹھایاگیا،مہاجر،سندھی،بلوچی،پختون،پنجابی سب کوایک قوم بنانےآیاہوں۔
.......
/169