اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے آج بغداد میں حالیہ بم دہماکوں میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد گروہ اور ان کے حامی اس کوشش میں ہیں کہ عراق کے عوام کو فرقہ وارانہ جنگ میں الجھا دیں، تاکہ وہ اپنے ناپاک عزائم کو حاصل کریں۔ عراق کے وزیر اعظم نے تاکید کی کہ عراق کے علماء کے سیاسی تدبّر اور عوام کی ہوشیاری اور آگاہی کے نتیجے میں دشمن اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں اور عراق کے عوام اور قبائل متحد ہوکر دہشتگردوں کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں اور آخری فتح عوام کی ہی ہوگی۔ حیدر العبادی نے اسی طرح داعش کے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف محاذ میں پورا عراق متحد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲