21 ستمبر 2014 - 17:20
کراچی کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا

پاکستان کے معروف تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ وفاقی اور سندھ کی صوبائی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہر کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تھران کے مطابق پاکستان کے معروف تجزیہ نگار اور دانشور خرّم ذکی نے کہا کہ ایک عرصے سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس و رینجرز کے آپریشن کے باوجود پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں دہشتگردی پر قابو نہیں پایا جاسکاہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موؤمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے جواب دیں۔ خرّم ذکی نے کہا کہ شیعہ اور معتدل سنّی اکابرین کی ٹارگٹ کلنگ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی جارہی ہے تاکہ مسلمانوں میں اختلافات پیدا کیئے جائيں۔  انہوں نے کہ پاکستان میں شیعہ و سنّی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہ صرف تکفیری دہشتگرد عناصر ہیں کہ جو فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دیکر اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ و سنّی متحدہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲