اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے یورپ کو ایران کے گيس کی برآمدات کے لۓ ایک خصوصی گیس پائپ لائن بچھائے جانےکی خبر دی ہے۔ اخبار ایران کی آج کی رپورٹ کے مطابق بیژن نامدار زنگنہ نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ یورپی ممالک کی گيس برآمد کرنا وزارت پیٹرولیم کے ایجنڈے میں شامل ہے ترکی اور دوسرے یورپی ممالک کو گیس برآمد کرنے کے مقصد سے ایک خصوصی گيس پائپ لائن بچھائے جانے کی خبر دی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ترکی کے ساتھ مذاکرات کۓ جا رہے ہیں۔ بیژن نامدار زنگنہ نے مزید کہا کہ یورپی ممالک کو گيس برآمد کرنا ایران کی طویل المیعاد پالیسی کا حصہ ہے۔ بیژن نامدار زنگنہ نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے ایران ترکی اور دوسرے یورپی ممالک گیس برآمد کرنے کے لۓ تقریبا ایک خصوصی گیس پائپ لائن بچھانے کا ارادہ رکھتا ہے کہا کہ اس کے باوجود ابھی تک گيس کی قیمت اور گیس کی برآمد کےحجم کے بارے میں ترکی کے ساتھ حتمی سمجھوتہ طے نہیں پایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲