20 ستمبر 2014 - 17:36
ترکی: داعش کو یرغمالیوں کے لۓ تاوان ادا نہیں کیا

ترکی نے کہا ہے کہ اس نے دہشتگرد گروہ داعش سے انچاس یرغمالیوں کی آزادی کے لۓ تاوان ادا نہیں کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں خبری ذرائع نے کہا ہے کہ اس نے تین ماہ تک دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے یرغمال بنائےجانے والے اپنے انچاس شہریوں کو آزاد کرانے کے لۓ کوئي تاوان ادا نہیں کیا ہے۔ ترکی کے این ٹی وی نے اس خبر کے ذریعے کی جانب اشارہ کۓ بغیر لکھا ہے کہ ان افراد کی رہائی کے لۓ داعش کو رقم نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی ان کی آزادی کے لۓ کوئي جھڑپ ہوئي ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ترکی کی خفیہ ایجنسی کے اہلکار ان انچاس شہریوں کو ترکی واپس لے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے ان افراد کو شمالی عراق میں واقع موصل شہر میں ترکی کے قونصل خانے میں جون کے مہینے یرغمال بنا رکھا تھا۔

......

/169