اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین آن لائن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سامی ابوزھری نے کہا کہ عالمی برادری کوچاہئے کہ غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور فوری تعمیرنو کے لئے اقدام کرے۔
جنگ بندی کو تین ہفتہ گذرنے کے باوجود فلسطینی حکام کا کہناہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے سلسلے میں کوئي قدم نہيں اٹھایاگیا ہے۔
فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کے بیانات کے مطابق غزہ کی تعمیرنو کےلئے ساڑھےسات ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے اپنی حالیہ جارحیت کے دوران پورے غزہ کو مسمار کردیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲