اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیویارک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جواد ظریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں اتفاق رائے کے بارے میں پرامید ہوں اور ہمارا خیال ہے کہ اتفاق رائے کا امکان موجود ہے۔
ڈاکٹرجواد ظریف نے عراق کی نئی حکومت سمیت پڑوسیوں کے ساتھ تعاون کے عمل اور علاقے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور اقدامات کی وضاحت کی اور تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کےلئے مدد پر یقین رکھتا ہے اور پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات، حالات کو بہتر بنانے میں مدد اور انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد پر توجہ دیتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی حالیہ رپورٹ کو حکومت ایران کے اقدامات اور پروگراموں کے حقیقی عمل کے برخلاف اور سیاسی تفکر پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ مشرق وسطی میں صرف ایران کے سلسلے میں رپورٹیں شائع کی جاتی ہیں جو قابل قبول نہيں ہے اور اس طرح کی رپورٹوں کو تیارکرنا، سیاسی اور انسانی حقوق کے مسائل میں دہرہ رویہ ہے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ ایران کا کردار بہت اہم ہے اور وہ علاقے میں اہم کھلاڑی ہے اور مسائل کے حل کے لئے تعمیری کردار اداکرسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲