18 ستمبر 2014 - 14:21
عراق، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری

شمالی عراق کے بابل صوبے کے پولیس سربراہ نے بتایا ہے کہ عراق کی فوج اور رضاکار فورس کی مشترکہ مہم میں صوبے کے الفاضلیہ علاقے میں داعش کے کم سے کم 17 دہشت گرد مارے گئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  شمالی عراق کے بابل صوبے کے پولیس سربراہ نے بتایا ہے کہ عراق کی فوج اور رضاکار فورس کی مشترکہ مہم میں صوبے کے الفاضلیہ علاقے میں داعش کے کم سے کم 17 دہشت گرد مارے گئے۔

اس مہم میں 7 دہشت گرد بری طرح سے زخمی ہو گئے۔ سامر زيبان نے بتایا کہ داعش کے ساتھ اس جھڑپ میں اس کی کئی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ وقت میں سیکورٹی اہلکار، الفاضليہ کے کئی علاقوں میں پشرفت کر رہے ہیں۔

عراق کی سومريہ نیوز ایجنسی نے بابل کے گورنر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ الفاضليہ علاقے میں بڑی تعداد میں داعش کے دہشت مارے گئے ہیں۔ اس ایجنسی کے مطابق علاقے میں داعش کے لئےامداد پہنچانے کے سارے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران عراقی فوج اور اس ملک کے رضاکاروں کے ہاتھوں داعش کے درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں جن میں ان کے کچھ خود ساختہ کمانڈر بھی شامل ہیں۔
.......

/169