17 ستمبر 2014 - 16:11
اردن کا داعش کے خلاف بننے والے امریکی ، سعودی اتحاد کی حمایت کا اعلان

اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم نے سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی عراق و شام(داعش) کے خلاف بننے والے امریکی اور سعودی اتحاد کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عبد اللہ دوم نے کہا کہ ان کی حکومت داعش کے خلاف ہر اقدام کی حمایت کرےگی۔ عبد اللہ دوم نے کہا کہ سلفی وہابی دہشت گردوں کا خچآتمہ بہت ضروری ہے دہشت گردی سے عرب بادشاہتوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ اردن بھی شام میں داعش دہشت گردوں کی تشکیل اور ان کی حمایت کرچکا ہے ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو تربیت کرنے والے ممالک اب اپنے مفادات کے پیش نظر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے اتحاد بنا رہے ہیں۔ امریکی وزير خارجہ کے مطابق دس عرب ممالک سمیت 40 ملک اس اتحاد میں شامل ہیں جبکہ ایران نے اس اتحاد میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔

.......

/169