اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون کے ایک سابق عہدیدار مائیکل مالوف نے کہا ہے کہ امریکہ کو عراق اور شام میں داعش کا قلع قمع کرنےکے لۓ ایران کی مدد کی ضرورت ہے۔ مائیکل مالوف نے پیر کے دن پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ داعش کو وجود میں لانے میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔ مائیکل مالوف نے مزید کہاکہ داعش صرف خطے کے لۓ ہی خطرہ نہیں ہے بلکہ مستقبل قریب میں امریکہ کے لۓ بھی خطرہ ثابت ہوگا۔ مائیکل مالوف نے ایسی حالت میں امریکہ اور یورپ کو داعش کے ممکنہ خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ جب واشنگٹن داعش سے مقابلے کے لۓ ایک بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل کے لۓ کوشاں ہے۔ یہ بیانات ایسے وقت سامنے آرہے ہیں کہ جب پینٹاگون کا ادارہ دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے کے لۓ باراک اوباما کی حکومت کی طویل المیعاد حکمت عملی کے تحت شام میں حکومت مخالف پانچ ہزار جنگجوؤں کو تربیت دے کر ان کو مسلح کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس سی آئي اے نے شام کی حکومت کے خلاف لڑنے کے لۓ سنہ دو ہزار بارہ میں اردن میں ایک خفیہ مقام پر جنگجوؤں کو تربیت دی تھی جن میں سے بہت سے جنگجو دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲