اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے معروف تجزیہ نگار الیکس واٹنکا نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف ایران کے کردار کو ہرگز نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔ انھوں نے کہا ہے کہ داعش جیسے دہشتگرد گروہ کا صفایا کرنے میں ایران کو شامل نہ کرنا غیرحقیقت پسندانہ ہوگا۔ امریکہ کے اس معروف تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ایران کو دعوت نہ دیا جانا، جنیوا میں شام سے متعلق ان مذاکرات میں ایران کو شامل نہ کئے جانے کی مانند غلطی ہوگی جو شکست سے دوچار ہوگئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے انگریزی اخبار تہران ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے، عراق میں تکفیری دہشتگردی کے بحران کے آغاز اور اس ملک میں بے گناہوں کا خون بہائے جانے کے بعد سے، دوست و پڑوسی ملک کے سلسلے میں اخلاقی و بین الاقوامی ذمہ داری اور حکومت عراق کی درخواست کی بنیاد پر عراقی قوم کیلئے کسی بھی طرح کی مدد کرنے سے دریغ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے داعش دہشتگرد گروہ کے قیام میں مغرب کے کردار کی بناء پر امریکہ کی سرکردگی میں اس گروہ کے خلاف قائم کئے جانے والے اتحاد میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲