15 ستمبر 2014 - 17:23
عراقي وزيراعظم کي جانب سے آيت اللہ سيستاني کا شکريہ

عراق کے وزيراعظم حيدر العبادي نے دہشت گرد گروہوں کے مقابلے ميں بزرگ مرجع تقليد آيت اللہ العظمي سيستاني کے کردار کي تعريف کي -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقي وزيرا‏‏‏عظم نے پيرکو العراقيہ ٹيلي ويژن چينل سے ايک انٹرويو ميں کہاکہ جب آيت اللہ سيستاني اس نتيجے پر پہنچے کہ دہشت گرد عناصر پورے ملک کے لئے خطرہ بن گئے ہيں تو آپ نے اپنے تاريخي فتوے سے عراق کو تقسيم ہونے سے بچاليا -

عراقي وزيرا‏عظم  حيدرالعبادي نے عراقي حکام اور اسي طرح غير ملکي سفيروں سے کہا کہ ايک مرجع کے لئے فتوا جاري کرنا اتنا آسان کام نہيں ہے ليکن آيت اللہ سيستاني نے ملک کے حالات اور نزاکتوں کا صحيح طور پر اور بروقت اندازہ کرکے دہشت گردوں کے خلاف فتوا جاري کيا تاکہ عراقي شہري اپنے وطن کے دفاع کے لئے اٹھ کھڑے  ہوں-

.......

/169