15 ستمبر 2014 - 11:11
دھشتگردوں کی اچھے اور برے میں تقسیم دھشتگردی کو ختم نہیں کر سکتی

علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے دہشتگردوں کی اچھے اور برے میں تقسیم سے، علاقے سے دہشتگردی کے خاتمے میں کوئي مدد نہیں ملےگی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے دہشتگردوں کی اچھے اور برے میں تقسیم سے، علاقے سے دہشتگردی کے خاتمے میں کوئي مدد نہیں ملےگی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق علاء الدین بروجردی نے تہران میں جمہوریہ چک کے نائب وزیرخارجہ سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ اور علاقے میں اس کے اتحادی، علاقے میں دہشتگردی کے فروغ اور اس کے استحکام کے اصلی ذمہ دار ہیں۔
اس موقع پر جمہوریہ چک کے نائب وزيرخارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقے میں مستحکم ملک قرار دیا اور کہا کہ ایران، علاقے میں اہم ملک شمار ہوتا ہے اور ایران کے بغیر علاقائی مسائل کاحل ممکن نہيں ہے۔
جمہوریہ چک کے نائب وزيرخارجہ نے امید ظاہر کی کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات، ایران پر عائدپابندیوں کے خاتمے کا باعث ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲