14 ستمبر 2014 - 15:19
عمران خان نے اپنے کارکنوں کی رہائی کے لیے حکومت کو دیا ۲۴ گھنٹے کا الٹی میٹم

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے اپنی پارٹی کے کارکنوں کی جاری گرفتاری کے حوالے سے حکومت کو خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ اگر پیر تک ان کی پارٹی کے کارکنوں کو رہا نہیں کیا گيا تو وہ پولیس اسٹیشوں کا گھیراؤ کریں گے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ گذشتہ  24گھنٹوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے پانچ سو سے زیادہ کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، اور ہمارے گرفتار کارکنوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔
 عمران خان نے کہا کہ نواز شریف حکومت زور زبردستی اور ظلم و ستم کرکے حکومت نہیں کرسکتی، اور نواز شریف کے استعفے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲