14 ستمبر 2014 - 14:47
ایران کی ایٹمی مذاکرات کار ٹیم نیویارک روانہ

ایران کی ایٹمی مذاکرات کار ٹیم نیویارک کے لئے روانہ ہورہی ہے۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کےمقصدسے ایران کے وزيرخارجہ اور ایٹمی مذاکرات کارٹیم منگل کو نیویارک روانہ ہوگي۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی مذاکرات کار ٹیم نیویارک کے لئے روانہ ہورہی ہے۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کےمقصدسے ایران کے وزيرخارجہ اور ایٹمی مذاکرات کارٹیم منگل کو نیویارک روانہ ہوگي۔ ایران کے وزيرخارجہ اور جوہری مذاکرات کار ٹیم بدھ کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ سےملاقات کرےگی۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان بدہ کی شام اور جمعرات کی صبح مذاکرات ہوں گے۔ مقررہ پروگرام کے مطابق جمعرات کی شام پانچ بجے بھی نیویارک میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ساتویں مرحلے کے مذاکرات ہوں گے۔

.......

/169