13 ستمبر 2014 - 12:48
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا عالمی برادری سے داعش کے مقابلے کا مطالبہ

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے عالمی برادری سے دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے آج بغداد میں فرانسیسی صدر فرانسوا اولان کے ساتھ مشترکہ پریس نیوز میں میں کہا کہ شام کی صورتحال اس بات کا باعث بنی ہے کہ دہشتگرد گروہ عراق پر حملے شروع کردیں اور عالمی برادری کو اس سلسلے میں اپنی ذمےداری محسوس کرتے ہوئے میدان میں اتر جانا چاہۓ۔ حیدر العبادی نے مزید کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی نیٹ ورک ہے اور شام اور عراق کے ہمسایہ ممالک سے دہشتگرد گروہ ان دونوں ممالک میں داخل ہوتے ہیں۔ اس عالمی نیٹ ورک کی سرگرمیوں کی روک تھام کی جانی چاہۓ اور ہمسایہ ممالک کو بھی عراق اور شام میں دہشتگردوں کے داخلے کی روک تھام کے لۓ اقدامات انجام دینے چاہئیں۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر فرانسوا اولان نے بھی دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے میں عراق کے ساتھ فرانس کی یکجہتی کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲