اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے اليکشن کميشن کے ترجمان نورمحمدنور نے کہا کہ صدراتي اليکشن کے حتمي نتائج کا اعلان بہت جلد کرديا جائےگا۔ نور محمد نور نے کابل ميں ايک پريس کانفرنس کے دوران کہا کہ دوسرے دور کے صدارتي اليکشن کے تمام ووٹوں کي گنتي کا عمل جمعے تک مکمل ہوجائے گا اور بہت جلد نتائج کا اعلان کرديا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ بوگس ووٹوں کو سو فيصد منسوخ کرنے کے مقصد سے اب تک اليکشن کميشن کي جانب سے سات کھلے اجلاس منعقد ہوچکے ہيں اور تاحال پچاسي فيصد بوگس ووٹوں کي منسوخي کا فيصلہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوگس ووٹوں کي منسوخي کاعمل قومي سطح کے ناظرين اور بين الاقوامي مبصرين کي نگراني ميں انجام پايا ہے اور جمعے کي رات تک يہ عمل مکمل ہوجائےگا ۔ صدارتي اميدوار عبداللہ عبداللہ کي انتخاباتي کميٹي نے پہلے ہي يہ اعلان کررکھا ہے کہ انتخابي نتائج کو تسليم نہيں کيا جائے گا۔
.......
/169