اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق جان کیری نے گذشتہ روز سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات میں دہشتگرد اور انتھا پسند گروہوں کے مقابلے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ داعش علاقے اور دیگر ملکوں کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔امریکی وزیر خارجہ جدہ میں دہشتگردی کے خلاف نام نہاد کانفرنس میں شرکت کرنے سعودی عرب گئے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے اردن میں شادہ عبداللہ ثانی سے ملاقات کی تھی۔ واضح رہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازش اور سعودی عرب سمیت بعض دیگر عرب ملکوں کی مالی حمایت سے معرض وجود میں آیا ہے۔ شام و عراق میں سرگرم عمل اس تکفیری دہشتگرد گروہ کا سب سے بڑا فکری اور مالی حامی سعودی عرب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲