اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے آج اعلان کیا کہ افغان فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ننگرھار، غزنی، پکتیا، پکتیکا، بغلان، لوگر اور وردک صوبوں میں طالبان کے خلاف آپریشن کرکے 41 طالبان کو ہلاک اور 16 کو زخمی کردیا ۔ اس کاروائی میں طالبان کے دو افراد کو گرفتار کرلیا گيا اور بھاری مقدار میں گولے بارود اور ہتھیار برآمدکئے ہيں۔ دوسری جانب افغان پولیس کے ترجمان سید سروان حسینی نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگومیں، شہر قندوز ميں بم دھماکہ ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس کی ایک گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ اس دھماکے میں ایک پولیس سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲