11 ستمبر 2014 - 13:23
یمنی عوام اور حکومت سے ایران کی اپیل

وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یمن کے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یمن کے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں پرامن مظاہرہ کر رہے عوام کے خلاف طاقت کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، یمن کی حکومت، عوام اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔

مرضیہ افخم نے کہا کہ صرف مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل اور تمام سیاسی جماعتوں کی شرکت سے پرامن سیاسی عمل کے ذریعے ہی ملک میں امن اور استحکام قائم ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں منگل کو پرامن مظاہرہ کر رہے لوگوں پر سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کر دی تھی جس میں دس افراد ہلاک اور 80 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

.......

/169