اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ نے شام اور عراق میں سرگرم دہشت گردوں کے ساتھ موجود برطانیہ کے شہریوں کی وطن واپسی کو برطانیہ کی قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ بتایا ہے۔
فلیپ ہیمنڈ نے کہا کہ شام اور عراق سے واپس لوٹنے والے برطانوی شہری ملک کی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب کسی مغربی لیڈر نے شام اور عراق میں سرگرم دہشت گردوں کے ساتھ امداد باہمی کرنے پر اپنے شہریوں کے تئیں تشویش ظاہر کی ہو۔ ابھی کچھ دن پہلے وھائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بھی غیر ملکی دہشت گردوں کی امریکہ واپسی پر تشویش ظاہر کی تھی۔ اگرچہ یہ دہشت گرد مغرب کی اقتصادی اور فوجی مدد سے ہی اتنے مضبوط ہوئے ہیں بالخصوص وہ جو شروع میں شام میں بشار اسد کی جمہوری حکومت کو گرانے کے لئے تباہ کن کاروائیاں کر رہے تھ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲