10 ستمبر 2014 - 20:10
داعش بچوں کو خودکش حملہ آور کے طور پر استعمال کررہی ہے

عراق اور شام میں سرگرم تکفيري دہشت گرد گروہ داعش بچوں کو بطور خودکش حملہ آور استعمال کر رہی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم تکفيري دہشت گرد گروہ داعش بچوں کو بطور خودکش حملہ آور استعمال کر رہی ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ایک نمائندے نے گزشتہ روز بتائی ہے۔

مسلح تنازعات اور بچوں کے لیے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ لیلی زروقی نے گزشتہ شب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک میٹنگ کے دوران بتایا کہ 13 برس تک کی عمر کے نوعمر لڑکوں کو ہتھیار اٹھانے، اہم مقامات کی حفاظت اور شہریوں کی گرفتاریوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
جبکہ دیگر بچوں کو خودکش حملہ آور کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق رواں برس کے آغاز سے لے کر اب تک 700 سے زائد بچے عراق میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
.......

/169