اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ نے عراق کی حکومت سے کسی بھی قسم کی ہم آہنگی کے بغیر ہی عراقی کردوں کیلئے ہتھیاروں کی ترسیل کا عمل شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایسی حالت میں کہ عراقی حکام نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف مہم کے تناظر میں عراق کیلئے کسی بھی طرح کی امداد کا عمل، عراقی حکومت سے ہم آہنگی کے ساتھ انجام پانے کی ضرورت ہے اور یہ کہ مغرب کو کردوں اور عراقی قبائل کو ہتھیار فراہم کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے، برطانیہ کی حکومت نے عراقی حکومت سے کسی بھی قسم کی کوئی ہم آہنگی کئے بغیر عراقی کردستان میں پیش مرگہ فورسیز کیلئے ہتھیار ارسال کئے ہیں۔ برطانیہ، اپنے ہتھیار ارسال کرکے عراقی کردستان میں داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کئے جانے میں پیش مرگہ فورسیز کی مدد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔دوسری جانب امریکی جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں شہر اربیل اور حدیثہ ڈیم کے قریب داعش دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر پانچ فضائی حملے کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲