10 ستمبر 2014 - 14:09
ایران کی پالیسی ہمسایہ ملکوں کے ساتھ خوشگوار روابط رکھنے پر استوار

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ حکومت ایران کی پالیسی علاقے کے ملکوں بالخصوص پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات برقرار کرنے پراستوار ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ حکومت ایران کی پالیسی علاقے کے ملکوں بالخصوص پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات برقرار کرنے پراستوار ہے اور اس درمیان قزاقستان ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کل سہ پہر کو قزاقستان کے وزیر اعظم کریم ماسیم اف کے ساتھ آستانہ  میں ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران اور قزاقستان قدیم اورمشترکہ تہذيب و ثقافت کے حامل ممالک ہیں اورانہیں مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہئے۔ قزاقستان کے وزیر اعظم نے بھی اس ملاقات ميں ایران اور قزاقستان کے صدور کے مذاکرات کو مفید اور تعمیری قرار دیتے ہوئےکہا کہ دونوں ملکوں کے حکام، ایران اور قزاقستان کے وفود کےدرمیان ہونے والے باہمی تعاون کے سمجھوتوں پرٹھوس عملدرآمد کریں گے۔ کریم اف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ قزاقستان ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کی شرح میں اضافے کاخواہاں ہے امید ظاہر کی کہ ایران، ترکمنستان اور قزاقستان ریلوے لائن کا آغاز، اس امر کے لئے ایک اہم قدم قرار پائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲