10 ستمبر 2014 - 12:47
عرسال لبنان میں فوج اور دہشت گردوں میں شدید جھڑپیں

لبنانی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد لبنان کے مشرقی علاقوں میں پانچ میزائیل آ کر گرے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق لبنان کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز لبنان کے مشرقی علاقے میں پانچ میزائیل آکر گرے۔ شام کے سرحدی علاقے عرسال میں لبنانی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ لبنانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق لبنان کے مشرقی علاقے حور تعلا ،  الحضر اور بریتال میں کئ میزائل آ کر گرے جس کے نتیجہ میں صرف مالی نقصانات ہوئے ہیں جبکہ  جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دوسری جانب شام کے جنگی طیاروں نے  عرسال کے علاقے میں دہشت گردوں کے  ٹھکانے پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کئي دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔
دہشت گرد اس سے  قبل تیس سے زیادہ لبنانی فوجیوں کو یرغمال بنا چکے تھے اورگذشتہ روز بھی بعلبک کے  علاقے سے کئی شہریوں کو اغوا کر لیا تھا۔
لبنان کے  مشرقی علاقے میں گذشتہ ایک برس  کے دوران لبنانی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان متعدد بار جھڑپیں ہوچکی ہیں جس کے نتیجے میں دونوں طرف کے بہت سے افراد  ہلاک ہوچکے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲