9 ستمبر 2014 - 20:52
ایران کی جانب سے عراقی حکومت اور عوام کو مبارک باد

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق کی پارلیمنٹ کی جانب سے کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دیئے جانے اور اس ملک میں نئی حکومت کی تشکیل پر عراق کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق کی پارلیمنٹ کی جانب سے کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دیئے جانے اور اس ملک میں نئی حکومت کی تشکیل پر عراق کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے آج، عراق کے آئین کے دائرے میں ملک کے سیاسی عمل کی تکمیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی اتحاد کے تسلسل کے ساتھ عراق کی نئی حکومت، دہشتگردوں کے حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے گی اور عراق کے عوام کے لئے امن و سلامتی اور فلاح و بہبود کے لئے زمین ہموار کرے گی۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق کی نئی حکومت کی مدد کے لئے، اسلامی جمہوریہ ایران کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲