9 ستمبر 2014 - 12:59
صرف نواز شریف کا استعفیٰ نہیں بلکہ لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لا کر رہیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ صرف نواز شریف کا استعفیٰ نہیں بلکہ لوٹی ہوئی قومی دولت اور سوئس بینکوں میں پڑے دو سو ارب ڈالر واپس لا کر رہیں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ صرف نواز شریف کا استعفیٰ نہیں بلکہ لوٹی ہوئی قومی دولت اور سوئس بینکوں میں پڑے دو سو ارب ڈالر واپس لا کر رہیں گے کیونکہ یہ رقم نہ تو نوازشریف لاسکتے ہیں، نہ آصف زرداری، نہ مولانا فضل الرحمن، نہ محمود خان اچکزئی ملنگ لا سکتے ہیں، آصف زرداری نے سرائے محل کے 5 ارب 60 کروڑ اپنی جیب میں ڈالے، جب کہ نوازشریف نے اربوں روپئے کا قرض پندرہ سال تک واپس نہیں دیا، پاکستان کے کسان کو کسان، مزدور کو مزدور، ایماندار کو ایماندار اور محب وطن کو محب وطن لیڈر چاہئے، وطن فروش، بے ایمان،جاگیردار اور سرمایہ دار ان کی نمائندگی نہیں کر سکتا۔ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی بھی کرپشن کر کے جیتے ہیں اوران کے حلقوں سے ہزاروں ووٹ نکلے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲