9 ستمبر 2014 - 12:30
حماس کے سرکاری کارکنوں کی تنخواہیں روکنے کی کوشش

فلسطین کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا ہےکہ ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہےکہ حماس کے سرکاری کارکنوں کی تنخواہیں روک دی جائيں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا ہےکہ ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہےکہ حماس کے سرکاری کارکنوں کی تنخواہیں روک دی جائيں۔ رامی حمد اللہ نے کہا کہ مختلف ملکون کی جانب سے ان پر یہ دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ اگر انہوں نے حماس کے سرکاری کارکنوں کو تنخواہیں دیں تو ان کی حکومت کا بائیکاٹ کردیاجائے گا۔ حمداللہ نے کہاکہ اگر فلسطین کی قومی اتحاد کی حکومت کے لئے مالی امداد بند ہوجاتی ہے تو فلسطین کا بینکاری نظام شدید مشکلات کا شکارہوجائے گا اور ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوجائے گا۔ غزہ میں وحماس کے سرکاری ملازمین کی تعداد پچاس ہزار ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲