8 ستمبر 2014 - 14:58
داعش سے نمٹنے کے لیے عرب لیگ کا اتفاق

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے دہشتگرد گروہ داعش سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں منعقدہ اجلاس کے بعد ایک اعلامیے میں دہشتگرد گروہ داعش کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی توثیق کی گئی ہے۔ قرارداد میں رکن ممالک پر زور دیا گیا تھا کہ وہ عراق اور شام میں لڑنے والےدہشتگردوں کی ہر قسم کی عسکری اور مالی امداد کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔ اپنے اختتامی بیان میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی نے داعش اور دوسرے انتہا پسند جہادی گرہوں کے عناصر سے نمٹنے کے لیے جامع سیاسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس قرارداد کی منظوری کے بعد عرب ممالک، دہشتگرد گروہ داعش سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کریں گے۔ اُدھر عراق نے امریکی صدر براک اوباما کے داعش کے عناصر کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے قیام کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲